خیبر ایجنسی سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے 4 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

خیبر ایجنسی کےعلاقے وادی تیراہ اور دوا توئی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 4 دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔



سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، کارروائی کے دوران کئی علاقوں کو شدت پسندوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story