رگبی کے کھلاڑی کو میچ سے قبل شیر نے دبوچ لیا
اسکاٹ بالڈون نے شیر کو پیار کرنے کے لئے پنجرے کے اندر ہاتھ داخل کیا تو شیر نے ان کا ہاتھ چباڈالا
ISLAMABAD:
برطانوی رگبی ٹیم کے کھلاڑی اسکاٹ بالڈون گیم لاج میچ سے قبل شیر کو پیار کررہے تھے کہ شیر نے ان کا ہاتھ چبا ڈالا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی رگبی ٹیم کے کھلاڑی اسکاٹ بالڈون کو میچ سے قبل شیر نے زخمی کردیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ برطانیہ کی ویلز اور اوسپریز کی رگبی ٹیمیں جنوبی افرایقہ کے گیم لاج میں سیر کے لئے گئے ہوئے تھے کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی اسکاٹ بالڈون نے شیر کو پیار کرنے کے لئے پنجرے کے اندر ہاتھ داخل کردیا اور شیر کے سر پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش کررہے تھے کہ شیر نے ان کا ہاتھ دبوچ لیا اور بری طرح دانت گھاڑ دیئے تاہم تھوڑی مزاحمت کے بعد سکاٹ بولڈن کی جان بخشی ہوگئی۔
سکاٹ بالڈون کے کوچ اسٹیو ٹینڈے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھلاڑی کی حرکت پر برہمی اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ حادثہ ایک بیوقوفی کی وجہ سے ہوا جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا تھا ہر کوئی جانتا ہے کہ شیر کے پنجرے میں ہاتھ ڈالیں گے تو آپ کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکاٹ بالڈون اب بہتر ہیں ان کے ہاتھ پر کچھ ٹانکے لگے ہیں لیکن مجھے ان کی احمقانہ حرکت پر افسوس ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=MMCVCaIlRvA