عوام اور ادارے مل کر سازشوں کو ناکام بنائیں گے احسن اقبال

دشمن قوتیں پاکستان میں امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

دشمن قوتیں پاکستان میں امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان میں امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن عوام اور ادارے مل کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔


نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں جب کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق دشمن قوتیں امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن عوام اور ادارے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کہتی ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہو گا تو اس کا مطلب قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا خاتمہ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان قائد اعظم کے خواب کے عین مطابق ملک بنے، یہاں ہر مذہب، نسل اور قوم کے لوگ محفوظ ہوں، علماء برداشت کی تلقین کریں اور اپنا عقیدہ چھوڑو نہ اور دوسروں کے عقیدے کو چھیڑیں نہ کے اصول پر عمل کریں۔
Load Next Story