نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے ن لیگ کا اجلاس آج ہو گا

اجلاس میں نوازشریف کو دوبارہ صدر بنانے کے لئے پارٹی آئین میں ترمیم کی جائے گی

اجلاس میں نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لئے پارٹی آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لئے(ن) لیگ کے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس یعقوب ناصر کی زیرصدارت آج ہو گا، اجلاس میں (ن) لیگ کی مجلس عاملہ نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لئے اپنے پارٹی آئین میں ترمیم کرے گی۔ اجلاس میں پارٹی آئین کی شق میں ترمیم کی جائے گی جس کے مطابق سزایافتہ یا نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا جس کے بعد نوازشریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

دوسری جانب 3 اکتوبر کو چوہدری جعفر اقبال کی زیرصدارت پارٹی الیکشن کمیشن میں صبح 7 سے 9 بجے تک کاغذات جمع ہونگے جس کے بعد ان کی اسکروٹنی ہوگی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس 3 اکتوبر 10 بجے صبح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔
Load Next Story