صدر میں پارکنگ پلازہ کا 70فیصد تعمیراتی کام مکمل
پروجیکٹ کا پہلا فیز دسمبر 2012تک مکمل کرلیا جائے گا ، محمد حسین سید
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ کراچی کے مرکزی علاقے صدر میں تعمیر ہونے والے مال آف کراچی (شہاب الدین مارکیٹ) اور پانچ منزلہ کارپارکنگ کا 70فی صد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور عید الفطر کے بعد تعمیر ہونے والی مارکیٹ کی دکانیں قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کی جائیں گی،یہ بات انھوں نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز ، پانچوں اضلاع کے چیف انجینئرز اور مختلف ترقیاتی کاموں کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ز نے شرکت کی ،انھوں نے کہا کہ اس پورے پروجیکٹ میں مارکیٹ کے علاوہ پانچ منزلہ کارپارکنگ پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے توقع ہے کہ پروجیکٹ کا پہلا فیز دسمبر 2012تک مکمل کرلیا جائیگا اور 176دکانداروں کو مرحلہ وار لوئر گرائونڈ فلور پر منتقل کردیا جائے گا جبکہ گرائونڈ فلور پر 130دکانیں تعمیر کی جائیں گی اورمیز نائن فلور پر 159دکانیں تعمیر ہوں گی ، مارکیٹ کے اندر 18اور12فٹ کی کشادہ اور وسیع راہداریاں دی گئی ہے ، مال آف کراچی کے ساتھ موجود ہ پرانی مسجد کی جگہ نئی کشادہ اور خوبصورت مسجد تعمیر کی جائیگی جہاں 1500افراد بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔