کلثوم نواز کے صحت یاب ہوتے ہی بچے واپس وطن آجائیں گے نوازشریف
آج کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ظلم کے آگے جھکنا نہیں چائیے، نوازشریف
ISLAMABAD:
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ظلم کے آگے جھکنا نہیں چاہیے جب کہ کلثوم نواز کے صحت یاب ہوجانے کے بعد بچے واپس وطن آجائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ یوم عاشور کی مناسبت سے جاتی امرا میں ختم شریف کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے بعد نوازشریف اور شہباز شریف نے اپنے والد میاں محمد شریف کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر جاتی امرا کے ملازمین اور لیگی کارکن بھی موجود تھے، نوازشریف نے لیگی کارکنوں سے ملاقات کی اور ان سے کلثوم نواز کی صحتیابی کے لے دعاؤں کی درخواست کی۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ظلم کے آگے جھکنا نہیں چاہیے۔ بچوں کی وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے صحت یاب ہوتے ہی بچے بھی واپس وطن آ جائیں گے۔