پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلر سمیت 17 ملزمان گرفتار
راشدمنہاس روڈگرین بیلٹ پرلگے درخت کاٹنے کے الزام میںممتاز،مجاہد،اقبال ،عبدالغفار،شوکت ،محمدبوٹا ودیگرکو پکڑلیا
اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی اور پولیس مقابلوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن سید خرم وارث کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان عبد المجید عرف راجہ اور نجیب اﷲ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں پولیس اہلکار جاوید کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا اعتراف کیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نپیئر تھانے کے سب انسپکٹر محمد اسرار نے دوران گشت پولیس پارٹی کے ہمراہ پرانا حاجی کیمپ صدیق وہاب روڈ نورانی بس اسٹاپ کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار نبیل ولد لکشمن کو روک کر تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور4گولیاں برآمد کر لیں ، پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر تھانے لے جا کر اس کے پاس سے ملنے والی موٹر سائیکل چیک کرانے پر پتہ چلا کہ ملنے والی موٹر سائیکل نمبر KFG-3834نپیئر تھانے کی حدود سے15اگست2011کو چوری کی گئی تھی۔
موٹر سائیکل کے مالک رضا علی ولد شوکت علی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف381 ، Aکے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر136/11درج کرائی تھی ، پولیس نے ملزم لکشمن کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایس ڈی پی او گلشن اقبال ڈی ایس پی الطاف حسین کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے2 ملزمان محمد علی اور صفدر کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے2پستول،8 گولیاں ،4چوری شدہ موبائل فون ، نقدی اورسرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئی، موٹر سائیکل نمبرKFY-0281برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
مزید براںڈی ایس پی الطاف حسین کی پولیس پارٹی نے راشد منہاس روڈ گرین بیلٹ پر لگے درخت غیر قانونی طور پر کاٹنے کے الزام میں8افراد ممتاز ، مجاہد ، اقبال ، عبد الغفار ، شوکت ، عبد الرحمٰن ، عبد المجید اور محمد بوٹا کو گرفتار کر لیا۔