مائرہ خان کی دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی

ہمیشہ اچھی اسکرپٹ کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے کم کام کر رہی ہوں، مائرہ خان

نجی ڈرامہ پروڈکشن کے تحت بننے والے ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، مائرہ خان۔ فوٹو: فائل

اداکارہ مائرہ خان نے دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرلیا۔


نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ مائرہ خان نے بتایا کہ وہ ان دنوں دو مختلف نجی ڈرامہ پروڈکشن کے تحت بننے والے ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ شوٹنگ دو ماہ تک جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اچھی اسکرپٹ کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے کم کام کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ مائرہ خان نے گزشتہ دنوں مصروفیات کے باعث ڈرامہ انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ جب تک معیاری اسکرپٹ نہیں ملتا کام نہیں کروں گی۔
Load Next Story