کھپروپاکستان رینجرز کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
200مریضوں کا علاج کر کے دوائیں دی گئی، 150کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کیے گئے
ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر پاکستان رینجرز کی جانب سے تھر کے گائوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کر کے 200مریضوں کا مفت علاج اور ادویہ دی گئیں جبکہ150مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کیے گیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کی ہدایت پر 82ونگ کی جانب سے تھر کے گائوں غازی خان ہنگو رجو میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ونگ کمانڈر مقصود انور نے کیا۔
طبی کیمپ میں200مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویہ دی گئیں اور علاقے کے لوگوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیست کیے گئے، جن میں ہیپاٹائٹٹس بی کے 6مریضوں اور سی کے 34مریضوں میںٹیسٹ رزلٹ پازیٹو آئے،جبکہ 50بچوں کو حفاظتی ویکسین بھی لگائی گئیں۔ ونگکمانڈر مقصود انور نے ایکسپریس کو بتایا کہ پازیٹو رزلٹ آنے والے مریضوں کو 6ماہ کا کورس بھی رینجرز کی جانب سے مفت مکمل کرایا جائے گا۔