بانی ایم کیوایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

بانی ایم کیوایم کے خلاف مقدمہ ان کے سابقہ ساتھی سرفراز مرچنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی اے

بانی ایم کیوایم کے خلاف مقدمہ ان کے سابقہ ساتھی سرفراز مرچنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی اے فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مقدمہ سرفراز مرچنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں منی لانڈرنگ سمیت دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دو مختلف چھاپوں میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ سے نقد رقم برآمد کی تھی۔
Load Next Story