بے جان وکٹ پر دھونی کے بیٹ سے رنز کا سیلاب امڈ پڑا
دھونی نے ڈبل سنچری جڑدی، بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 135 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
ISLAMABAD/KARACHI:
چنئی ٹیسٹ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بیٹ سے رنز کا سیلاب امڈ پڑا۔
انھوں نے بے جان وکٹ پر ناقابل شکست ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ٹوٹل 8 وکٹ پر 515 تک پہنچا دیا،نویں وکٹ کیلیے بھونیشور کمار کیساتھ 144رنز کی شراکت جاری ہے، میزبان ٹیم کو 135رنز کی برتری حاصل ہوگئی،ویرت کوہلی نے 107 رنز بنائے، جیمز پیٹنسن نے 4 وکٹیں لیں ۔ تفصیلات کے مطابق چنئی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کی بڑی تعداد سچن ٹنڈولکر کی طرف سے بڑی اننگز کی توقعات کے ساتھ اسٹیڈیم میں آئی مگر میلہ ڈبل سنچری میکر دھونی نے لوٹ لیا، اتوار کو بھارت نے 196پر ماسٹر بلاسٹر کی صورت میں پہلا نقصان اٹھایا۔
انھیں 81 کے انفرادی اسکور پر ناتھن لیون نے بولڈ کیا،آسٹریلوی بولر بڑی دیوار گر جانے کے بعد دیگر وکٹیں جد گرانے کے خواب دیکھنے لگے تھے مگر دھونی نے بے جان وکٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کپتان، بولرز اور فیلڈرز سب کو بے بسی کی تصویر بنادیا، ویرت کوہلی گذشتہ روز کے اسکور 50 کو 107 رنز تک لیجانے کے بعد ناتھن لیون کی گیند پر مچل اسٹارک کا کیچ بنے تو مجموعی اسکور 324 تھا، رویندرا جڈیجا کو 16 پر جیمز پیٹنسن نے بولڈ کیا تو ٹیم ٹوٹل میں 41 رنز کا اضافہ ہوا تھا، ایشون صرف 3 رنز بناکر ناتھن کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے، ہربھجن سنگھ (11) ہینرکس کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، دوسری طرف دھونی کے بیٹ سے رنز کا طوفان جاری رہا۔
انھوں نے سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی بولرز کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا، نویں وکٹ کیلیے 109 کی ریکارڈ شراکت میں بھونیشور کمار نے 56 گیندوں پر 16رنز بنائے، دوسری طرف کپتان نے 85 کا حصہ ڈال کر ڈبل سنچری بھی مکمل کرلی، انھوں نے206 پر ناقابل شکست پویلن لوٹنے سے قبل 243 گیندیں کھیلتے ہوئے 5چھکے اور 22 چوکے جڑے، بھارت نے 8 وکٹ پر 515 رنز بناکر پہلی اننگز میں 135کی برتری حاصل کرلی ہے۔آسٹریلوی بولرز میں جیمز پیٹنسن 89 کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے سر فہرست ہیں، ناتھن لیون نے 3 وکٹوں کیلیے 182 رنز کی پٹائی برداشت کی، ہینرکس نے 48 رنز کے بدلے میں ایک شکار کیا۔