کھلاڑیوں کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم ہوگا نئے ٹیلنٹ کو موقع دیں گے اقبال قاسم

پرفارمنس نہ دکھانے والے پلیئرز کو گھر بھیج کر نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے گا، اقبال قاسم

پروٹیز کے خلاف کلین سوئپ پر کوئی بہانہ نہیں بنا سکتے، اقبال قاسم۔ فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شرمناک شکستوں کے بعد ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔


چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ کارکردگی دکھانے والا ہی ٹیم میں رہے گا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے خلاف کلین سوئپ پر کوئی بہانہ نہیں بنا سکتے، ٹیسٹ سیریز میں آنے والے نتائج کو ہمیں تسلیم کرنا چاہیے۔ اقبال قاسم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اختتام کو پہنچ چکی ہے،ہم دوبارہ مل بیٹھ کر جائزہ لیں گے کہ ٹیم میں کہاں خامیاں موجود تھیں جس کی وجہ سے ہمیں حریف سائیڈ کے خلاف یکطرفہ مقابلوں کے بعد شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور پرفارمنس نہ دکھانے والے پلیئرز کو گھر بھیج کر نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے گا۔
Load Next Story