اے این پی امن کیلیے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہےبشیر جان

وکلا رہنما ئوں کی اے این پی قیادت کو امن مارچ اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت.

وکلا رہنما ئوں کی اے این پی قیادت کو امن مارچ اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل ،کراچی بار ایسوسی ایشن، ملیر بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے مردان ہائوس میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنمائوں سے ملاقات کی اور انھیں 27 فروری کو ہونے والی امن ریلی اور2 اور 3 مارچ کو کراچی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات میں اے این پی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان ، مرکزی رہنما رانا گل آفریدی،سندھ اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر امیر نواب خان پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور وکلا رہنما مصطفی لاکھانی، نعیم قریشی ،صلاح الدین گنڈاپور،حنیف کشمیری، لطف اللہ یوسف مولوی و دیگر موجود تھے۔




ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں بشیر جان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے27 فروری کو ہونے والی امن ریلی اور امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے، اے این پی تشدد سے نفرت اور امن پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور امن کی جانب اٹھائے گئے ہر قدم کا خیر مقدم کرتی ہے،ہائیکورٹ بار کے صدر مصطفی لاکھانی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی شرکت امن کانفرنس کی کامیابی کی طرف ایک قدم ہے ہم کانفرنس کی سفارشات سپریم کورٹ تک پہنچائیں گے۔
Load Next Story