اہلسنّت و الجماعت کا دہشت گردی سے تعلق نہیں علامہ احمد لدھیانوی
حکومت ہمیں سیاسی دشمنی کی بھینٹ چڑھا رہی ہے،قانونی دائرے میں جدوجہد کررہے ہیں.
اہلسنّت و الجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کا بیان مخصوص طبقے کو خوش کرنے کیلیے اور اہلسنّت و الجماعت سے سیاسی دشمنی پر مبنی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اہلسنّت و الجماعت کا لشکر جھنگوی اور دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، حکومت ہمیں سیاسی دشمنی کی بھینٹ چڑھا رہی ہے جس کا ملک بھرمیں پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک پر واضح اثر پڑے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترجمان سے فون پر گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہاکہ اہلسنّت و الجماعت پرامن اور محب وطن جماعت ہے اور قانونی دائرے میں رہ کر اپنی جدوجہد کررہی ہے، اہلسنّت و الجماعت ملک بھر میں خود دہشت گردی کا شکار ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ کے بے بنیاد بیانات سے ملک بھرکی اہلسنّت عوام کے جذبات مجروح ہوئے، وفاقی وزیرداخلہ نے اپنا بیان واپس نہ لیا تو سخت احتجاج کریں گے،انھوں نے کہاکہ اہلسنّت و الجماعت نے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ہر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، حکومت کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کرے،انھوں نے کہاکہ ہفتے کی رات کراچی میں اہلسنّت رہنما قاری امین شہید پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم کی رہائی کیلیے پولیس پر حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے جو افسوس ناک امر ہے۔