ماہ ستمبر میں 2 پولیس اہلکار اور سابق کونسلر سمیت 47 افراد جاں بحق

خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں پولیس اہلکار اور ایک لڑکا جاں بحق ہوا، پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے

دہشت گرد عبدالکریم کی فائرنگ سے اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا، ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کو قتل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

KONYA:
ماہ ستمبر میں شہرکے مختلف مقامات پر دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی و دیگر واقعات میں 2 پولیس اہلکار اور سابق کونسلر سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے۔

یکم ستمبرکوسٹی کورٹ کے قریب گلاگھونٹ کر کمسن بچے کو قتل کیا گیا۔ شہر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،2ستمبر کوعیدالاضحیٰ کے روز رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پر ان کے گھرکے قریب دہشت گردوںکی فائرنگ سے پولیس اہلکار معین اور پڑوسی کم عمر ارسل جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔

3ستمبر کوسچل میں دہشت گرد کے گھر پر پولیس کے چھاپے میں دہشت گرد عبدالکریم سروش کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اعجاز شہید اورایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے اور4ستمبر کوشہر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں 2افراد ہلاک اور7افراد زخمی ہوئے جبکہ تشدد سے ایک خاتون اور گلا گھونٹ کرکم عمر نوجوان کو قتل کیا گیا۔

5ستمبر کوشہر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوئے ،6ستمبر شہر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ،7ستمبر کو شہر کے مختلف مقامات پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، 8 ستمبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے، 9 ستمبر کو شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک اور فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

10ستمبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک شہری زخمی ہواجبکہ چھریوں کے وارسے ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، 11ستمبر کو رضویہ پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں کونسلر سمیت 2 شہری زخمی ہوئے، 12ستمبر کو تیزدھارآلے سے ایک خاتون کو قتل کیا گیا۔


فائرنگ کے واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے، 13 ستمبر کو شوہر نے اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کیا ، ڈیفنس میں بھائی نے چھریاں مار کر بھائی کو قتل کردیا ،فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری زخمی ہوا، 14ستمبر کو شہر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا، 2 روز قبل لیاری میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سابق کونسلر دوران علاج دم توڑ گیا۔

15 ستمبر کوشہر میں ایک خاتون کی ذبح شدہ لاش ملی جبکہ فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا، 16ستمبر کو شہر میں ایک شہری کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیاجبکہ ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ کا پراسرار طور پر قتل ہوا،شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 9افراد زخمی ہو گئے ،17ستمبر کو شوہر کی تشدد سے اہلیہ قتل ہوئی جبکہ جھگڑے میں ایک شہری تشدد سے ہلاک ہوا، شہر کے دیگر علاقوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5افراد زخمی ہوئے۔

18ستمبر کوشہر کے مختلف مقامات پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ گلا کٹی لاش ملی،19ستمبر کو فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا ،20ستمبر کو گلشن اقبال میں ممتاز موبائل مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو تشدد کرکے ہلاک اور اس کے باپ کو زخمی کیا ،جبکہ شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی ہوئے،21ستمبر کو شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک بچہ اور ایک خاتون کا قتل کیا گیا۔

22ستمبر کو شہر کے دو مقامات پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے،23ستمبر کو سپرہائی پر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نجی کمپنی کا افسر ہلاک ہوا جبکہ دوسرے مقام پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا، 24ستمبر کو شہر کے مختلف مقامات پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ اور تشدد سے خاتون سمیت3افراد ہلاک اورفائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہوئے،25ستمبر کو شہر میں فائرنگ کے واقعات میں بیکری مالک سمیت 2 افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوئے۔

26ستمبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،تیزدھار آلے اور تشدد سے خاتون سمیت 4افراد ہلاک اورفائرنگ کے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوئے،27 ستمبر کو شہر کے مختلف مقامات پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4افراد زخمی جبکہ گلستان جوہر میں چھرا گروپ کے کارندے کے وار سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔

28ستمبر کو شہر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور 3افراد زخمی ہوئے جبکہ شوہر نے اہلیہ کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا ،گلستان جوہر میں چھرا گروپ کے کارندے کے وار سے ایک خاتون زخمی ہوئی،29ستمبرکو شہر میں فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا،30ستمبرکو خوش قسمتی سے فائرنگ کا کوئی واقعہ رونما ہوا جب کہ گلستان جوہر میں چھرا گروپ کے وار سے پراسرار طور ایک خاتون زخمی ہوئی۔
Load Next Story