کراچی میں فائرنگ دستی بم دھماکے 4 افراد ہلاک 2بھائی جھلس گئے 16 زخمی

گلبہارمیں امن کمیٹی کے رکن کوہوٹل پرلاکرگولیاں ماردی گئیں،بھتہ نہ دینے پرپٹرول پمپ پردستی بم حملہ

کراچی: ناگن چورنگی پر کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن میں آتش زدگی کے بعد شعلے بلند ہورہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور:
کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 4افرادہلاک اورپیپلزپارٹی کے کارکن اور 2بچوں سمیت 13افرادزخمی ہوگئے۔

نشتر روڈپیٹرول پمپ پربھتے کے تنازع پردستی بم حملے میں بھی4افرادزخمی ہوئے، فرنٹیرکالونی بھی دستی بم دھماکے سے2بھائی جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آبادنمبر2پردہ پارک کے قریب فائرنگ سے شیخ محسن ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت اس کی جیب سے نکلنے والے مقامی اخبارکے کارڈکے ذریعے ہوئی جس پراس کاعہدہ کرائم رپورٹر لکھاہواہے،مقتول سوک سینٹر میں بھی کام کرتا تھا،مقتول ناگن چورنگی پر واقع ماریہ اپارٹمنٹ کارہائشی تھا، گلبہارکے ہی علاقے میں واقع بلال مسجدکے قریب کوئٹہ ہوٹل پرموٹرسائیکل سوارملزمان ایک شخص کو لائے اورفائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول کی شناخت شکیل بلوچ کے نام سے ہوئی۔

مقتول کالعدم امن کمیٹی کارکن تھاجسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لائے اور فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، مقتول ہفتہ کی شام سے لاپتہ تھا۔منگھوپیرکے علاقے پختون آبادگلی نمبر7کے رہائشی45سالہ حضرت رحمان کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول 4 بچوں کا باپ اورمحنت کش تھا،مقتول کی اہلیہ منگھوپیرمیں واقع ایک نجی کلینک میں نرس ہے،مقتول گھرکے قریب ایک مچھلی فروش کے ٹھیلے کے پاس بیٹھامچھلی کھارہاتھاکہ ایک موٹرسائیکل پرملزمان نے حملہ کردیا۔




گلشن اقبال راشدمنہاس روڈ سندبادکے قریب اسنوکر کلب کے سامنے موبائل فون کے ایزی لوڈکی دکان پر موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے دل میں ایک گولی لگنے سے دکان کامالک26سالہ انورعلی ہلاک ہو گیا،مقتول ہزارہ گوٹھ کارہائشی تھا،مقتول جرائم کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا تھا۔ماڑی پورمشرف کالونی سیکٹر 9/C کے رہائشی پیپلزپارٹی کے کارکن 42 سالہ داؤد کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اورفرارہوگئے۔پٹیل پاڑہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 27 سالہ عبدالباسط زخمی ہوگیا،بنارس میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10 سالہ محمد فاروق جبکہ اورنگی فقیرکالونی میں بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 9 سالہ طاہرہوگئی۔

سولجر بازار میں چاندنی چوک سگنل پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے22سالہ محمد سجادزخمی ہوگیا،طارق روڈ پرشہباز ہوٹل کے قریب کارپرفائرنگ سے محمد جوادزخمی ہوگیا، منگھوپیر کنواری کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ مہر محمد بلوچ زخمی ہوگیا۔احسن آبادمیں دوگروپوںکے درمیان مسلح تصادم ہوگیا،دونوں گروپوں کے کارندے ایک دوسرے کیخلاف مورچہ بندہوگئے اور کھلے عام جدید اسلحے کا استعمال کیا فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں عظیم خان اور پاردین خان سمیت 6افرادزخمی ہوگئے۔نشترروڈ فلمستان سینما کے قریب گولڈن پان شاپ کے سامنے واقع پٹرول پمپ پردستی بم زورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں20سالہ دانش،18سالہ توصیف،21سالہ کامران اور25 سالہ قدیرزخمی ہو گئے۔دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی جبکہ دکانیں اورکاروبار بندہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ کے مالک طارق سے چندروز قبل بذریعہ فون بھتہ مانگاگیاتھا تاہم بھتہ خوروں اورخالد کے درمیان کیاطے پایا اس بارے میں علم نہیں ہوسکاجبکہ پولیس واقعے کودہشت گردی قرار دے رہی ہے۔پیر آبادفرنٹیئر کالونی نمبر2کے رہائشی خالد نامی شخص کے گھر میں زور دار بم دھماکے سے اس کے 2بیٹے16سالہ آصف اور5سالہ انورزخمی ہو گئے۔واقعے کے وقت علاقے میں لائٹ نہیں تھی خالد کے بچے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہے تھے اسی دوران انھوں نے ایک جبوترے پرٹینس کی بول دیکھی جواٹھا کرگھر لے آئے ،بول جیسے ہی زمین پرگری دھماکے سے پھٹ گئی اور اس میں سے ایک آگ کاشعلہ نکلاجس سے دونوں بچے جھلس گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔
Load Next Story