تھانہ اقبال مارکیٹ کا پولیس افسر 3 مقدمات کا ریکارڈ لے کر فرار
عدالت نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا
تھانہ اقبال مارکیٹ کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر حساس نوعیت کے 3مقدمات کاریکارڈ لے کر فرار ہو گیا۔
تھانہ اقبال مارکیٹ کے پولیس افسر عامر صدیقی کو تھانے میں درج خواتین کے اغوا، قتل کی دھمکی اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، جلاؤ گھیراؤ،توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت درج 3 مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان سے تفتیش کے لیے مقدمات کا تمام ریکارڈ دیا گیا تھا۔
پولیس افسر مقدمات کے تمام ریکارڈ سمیت فرار ہو گیا، موبائل فون پر رابطہ کیا لیکن موبائل فون بھی بند کر دیا، عدالت نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور پولیس افسر کو فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، تھانہ اقبال مارکیٹ نے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس پیٹی بند بھائی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی، عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔