فیصل آباد انڈرپاس میں پانی بھرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ تیار
واقعہ کے ذمہ دار محکمہ واسا، کمیونی کیشن اینڈ ورکس اور محکمہ انہار ہیں ، رپورٹ
QUETTA:
زیرتعمیر انڈرپاس میں پانی بھرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
فیصل آباد میں زیرتعمیر انڈرپاس میں پانی بھرنے سے 4 افراد کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسیکریٹری ہاؤسنگ عامر سہیل کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ میں واقعہ کی ذمہ داری محکمہ واسا، کمیونی کیشن اینڈ ورکس اور محکمہ انہار پر عائد کی ہے۔
دوسری طرف تینوں محکموں کے افسران ایک دوسرے کو ذمہ دارٹھہرا رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق 4 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ واسا کی طرف سے نہر کے نیچے ڈالے گئے پائپ کا بیڈ بیٹھنے سے پیش آیا، جس کی وجہ محکمہ انہاربنا جبکہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈپیارٹمنٹ نے بھی کچھ نہ کیا۔ انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جمع کرا دی ہے۔