سینیٹ میں ایم کیوایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی گئیں

ایم کیوایم نےمحکمہ داخلہ سندھ کیجانب سےلیاری گینگ وارکےملزمان کیخلاف مقدمات واپس لینےپرحکومت سےعلیحدگی کااعلان کیاتھا

ایم کیوایم نے محکمہ داخلہ سندھ کیجانب سے لیاری گینگ وارکےملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے پرحکومت سے علیحدگی کااعلان کیاتھا

سینیٹ میں ایم کیوایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کردی گئیں،ایم کیوایم کے سینیٹرز کی تعداد 6 ہے۔


سینیٹ کا اجلاس چیرمیں نیئرحسین بخاری کی زیرصدارت شروع ہوا تو اس دوران چیرمین سیینٹ نے ایم کیوایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کردیں، ایم کیوایم نے حکومت سے علیحدگی کے بعد قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن نشستوں پربیٹھنے کی درخواست دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لیاری گینگ وارکے ملزمان کے خلاف مقدمات واپس لینے پر متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story