بھارت مرحوم منظرامام کو دہشت گردی میں شامل کرنے کی خبر پر معافی مانگےرحمان ملک
پنجاب حکومت وقت پرلشکرجھنگوی کےخلاف کارروائی کرتی توکراچی اورکوئٹہ میں دہشتگردی کےواقعات کبھی نہ رونما ہوتے،رحمان ملک
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت مرحوم رکن سندھ اسمبلی منظرامام کو دہشت گردی میں شامل کرنے کی خبر پر معافی مانگے.
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مرحوم منظرامام کا کردار ہمیشہ صاف رہا اور بھارت شہید رکن سندھ اسمبلی منظر امام کو دہشت گردی میں شامل کرنے کی خبر پر معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی پنجاب میں بیٹھ کر کارروائیاں کر رہی ہےاگر پنجاب حکومت وقت پر لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کرتی تو کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کبھی رونما نہ ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان پر میرے بیانات افسانوی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔