سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق دبئی امیگریشن حکام کے حوالے

توقیر صادق کے ہمراہ نیب کے سینیئر حکام بھی موجود تھے اور انہیں جلد دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان ہے.

توقیر صادق کے ہمراہ نیب کے سینیئر حکام بھی موجود تھے اور انہیں جلد دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان ہے.، فوٹو ایکسپریس:نیوز

LARKANA:
سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو دبئی امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرپول نے قانونی کارروائی کے بعد توقیر صادق کو دبئی امیگریشن حکام کے حوالے کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نیب کے سینیئر حکام بھی موجود تھے، توقیر صادق کو جلد دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق پر 80ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے جس میں عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story