تھائی لینڈ کنسرٹ میں دستی بم حملہ 4 افراد ہلاک 50 زخمی
کنسرٹ میں موجود ایک مشتبہ شخص کوہاتھ میں کچھ لئےبھاگتےدیکھا،جیسے ہی اس کے قریب پہنچے اس نے دستی بم کا حملہ کردیا،پولیس
تھائی لینڈ میں کنسرٹ کے موقع پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے۔
تھائی لینڈ کے صوبے ماہا ساراخم کے علاقے نادون میں مقامی میوزک گروپ کا کنسرٹ جاری تھا کہ اسی دوران وہاں موجود ایک شخص نےدستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کنسرٹ میں موجود شائقین میں سے ایک مشتبہ شخص کو ہاتھ میں کچھ لئے بھاگتے دیکھا اور جیسے ہی پولیس اس کے قریب پہنچی تواس کے ہاتھ میں ایک دستی بم تھا جس کی وہ پن بھی نکال چکا تھا۔
پولیس نے حملے کا مقصد معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے حملہ مقامی گروپس کے درمیان جاری کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔