نئی دہلی میں مشتبہ بیگس کی برآمدگی کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

آرمی اسپتال کے باہر سے ملنے والے بیگ سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد کی گئی جسے ناکارہ بنایا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ

نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں کیلاش مارکیٹ سے بھی اسی طرح کا مشتبہ بیگ برآمد کیا گیا۔ پولیس فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے مشتبہ بیگس برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔


پولیس کے مطابق نئی دہلی میں واقع آرمی اسپتال کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دوپہر 2 بجے کے قریب مشتبہ بیگ پھینک کر فرار ہوگئے، مشتبہ بیگ کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے بیگ میں موجود دھماکا خیز ڈیوائس برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا، دوسری جانب نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں کیلاش مارکیٹ سے بھی اسی طرح کا ایک مشتبہ بیگ برآمد کیا گیا۔
Load Next Story