پاکستان نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دورے کی دعوت دے دی

بھارتی بلائنڈ ٹيم كے دورہ پاكستان سے نارمل كركٹ كوبھی فائدہ ہوگا اوردوسرے ممالک کو بھی اچھا تاثرجائے گا، سید سلطان شاہ

مجوزہ پلان كے تحت بھارتی ٹيم کو 3 ايک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی ميچز كی سيريز كے لئے پاكستان كے دورے كی دعوت دی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاكستان اور بھارت كے مابین كركٹ كے راوبط كو بحال كرنے كے لئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی بلائنڈ ٹيم كو دورے كی دعوت دی ہے۔


مجوزہ پلان كے تحت بھارتی ٹيم کو 3 ايک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی ميچز كی سيريز كے لئے پاكستان كے دورے كی دعوت دی گئی ہے۔ پاكستان بلائنڈ كركٹ كونسل كے چيئرمين اور ورلڈ بلائنڈ كركٹ كونسل كے صدر سيد سلطان شاہ نے اسلام آباد میں صحافيوں سے بات چیت كرتے ہوئے کہا کہ پاكستان بلائنڈ كركٹ كونسل نے رواں سال كے آخر ميں بھارت كو پاكستان آنے كی دعوت دی ہے جس کے حوالے سے انڈين بلائنڈ كركٹ كونسل آئندہ چند روز ميں رپورٹ دے گی، سيريز پاک بھارت بلائنڈ كركٹ ٹيموں كے درميان سالانہ سيريز كی ايک كڑی ہے۔

سید سلطان شاہ نے كہا كہ بھارتی بلائنڈ كركٹ ٹيم كے دورہ پاكستان سے نارمل كركٹ كو بھی فائدہ ہوگا اور اس سے دوسرے ممالک كو بھی اچھا تاثر جائے گا كہ پاكستان كھيلوں كے لئے محفوظ ملک ہے۔
Load Next Story