چترال سے اخبار کی ویب سائیٹ ہیک کرنے والا سافٹ وئیرانجینئر گرفتار

ملزم ہیکربحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے سافٹ وئیر انجینئرنگ کا ڈگری ہولڈر ہے، ایف آئی اے حکام

 ملزم کوگرفتارکرنے کے بعدنامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے آن لائن اخبار کی ویب سائیٹ ہیک کرنے والے سافٹ وئیرانجینئر کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق چترال کا مقامی اخبار ''چترال ٹائمز'' گزشتہ 14 برس سے شائع ہورہا ہے اوراس کا شمار علاقے کے موقراخبار میں ہوتا ہے۔ اخبار کی ویب سائیٹ کو گزشتہ ایک ماہ سے ہیک کرلیا گیا تھا ، جس کی رپورٹ اخبار حکام نے ایف آئی اے کو دی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والے کے لیے ایف آئی اے کی سائبرکرائم برانچ نے ڈپٹی ڈائریکٹرطاہر اورانسپکٹر شہنشاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ہیکربحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے سافٹ وئیر انجینئرنگ کا ڈگری ہولڈر ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story