ذوالفقار مرزا نے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کروائے پپو شاہ

نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر میرے حامی ان کا ڈنڈوں سے استقبال کرسکتے ہیں

سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور اس کے خاندان نے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں جبکہ مرزا شوگر ملز کڈھن نے ابادگاروں کے گنے کے کروڑوں روپے ہڑپ کرلیے۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنی سیاسی توپوں کا رخ سید علی بخش عرف پپو شاہ کی طرف کرکے الیکشن مہم کا آغاز کردیا۔

جبکہ سابق صوبائی وزیر سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ نے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور اس کے خاندان نے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں جبکہ مرزا شوگر ملز کڈھن نے ابادگاروں کے گنے کے کروڑوں روپے ہڑپ کرلیے، میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر میرے حامی کسی بھی وقت طیش میں آکر ذوالفقار مرزاکا ڈنڈوں سے استقبال کرسکتے ہیں ۔




کیوں کہ عوام اب غنڈہ گردی کی سیاست سے تنگ آگئے ہیں۔ انھوں نے ذوالفقار مرزا کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد دونوں کراچی میں بیٹھ جائیں اور عوام کو آزاد چھوڑ دیں اگر عوام نے ذوالفقار مرزا کو ووٹ دیکر کامیاب کیا تو پھر میں ہمیشہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کروں گا ورنہ ذوالفقار مرزا بدین کی عوام پر رحم کرکے واپس حیدرآباد چلے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ سندھ میں پی پی پی شکست سے بچنے کے لیے اپنا نگران وزیراعلیٰ لانے کے لیے ایم کیوایم سے ملکر ڈرامے کررہی ہے۔
Load Next Story