پنجاب حکومت نے ’’نامعلوم افراد 2‘‘ کی نمائش پر پابندی لگادی
فلم میں مبینہ طور پر غیرمناسب مواد کی موجودگی کی وجہ سے پابندی لگائی گئی
لاہور:
پنجاب حکومت نے فیچر فلم ''نامعلوم افراد 2'' پر نامناسب مواد کی موجودگی پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد 2 پانچ ہفتے قبل ریلیز کی گئی تھی اور اب تک یہ فلم باکس آفس پر 10 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم پر پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس میں غیر مناسب مواد موجود ہے۔ اس سلسلے میں فلم کی پروڈیوسر فضا علی کا کہنا ہے کہ ریلیز کے پانچ ہفتوں بعد فلم پر پابندی عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور کے کسی غیر معتبر اخبار نے رپورٹ شائع کی کہ فلم میں غیر اخلاقی زبان اور مناظر موجود ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ فضا نے بتایا کہ اگر کسی کو کسی فلم میں کوئی چیز غلط لگتی ہے تو کیا اس کا طریقہ صرف یہی ہے کہ اس پر پابندی لگادی جائے؟
فضا نے کہا کہ وہ اس پابندی کو چیلنج کریں گی کیوں کہ یہ صرف ایک فلم کا نہیں بلکہ پوری انڈسٹری کا معاملہ ہے، ایسے اقدامات سے سنیما انڈسٹری کو نقصان پہنچتا ہے لہٰذا وہ قانونی جنگ لڑیں گی اور نامعلوم افراد 2 کو دوبارہ سنیما گھروں میں واپس لائیں گی۔
یاد رہے کہ نامعلوم افراد 2 کو کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے جس میں فہد مصطفیٰ ، جاوید شیخ اور محسن عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
https://youtu.be/rHGrATsrwzs