گوٹھ محمد سومرو کے مکینوں کا تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ
بااثر شخص حسین سومروگاؤں خالی کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے
قاسم آباد کے گوٹھ محمد سومرو کے مکینوں عبدالغفور سومرو، کامریڈ ہارون اور عبدالقادرسومرو نے حکومت سے جانی ومالی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے الزام عائد کیا کہ انکی ذاتی پراپرٹی میں واقع گلی سے آمدورفت کے معاملے کو متنازعہ بناکر حسین سومرو نامی بااثر شخص اور دیگر نے ہمارے خلاف تھانہ نسیم نگر میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
بعدازاں مقامی عدالت نے سب کو بری کردیا، اس کے بعد بھی مذکورہ شخصیت اور اس کے ساتھی ہمیں گاؤں خالی کرنے اورمزید مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے جس پر ہم نے اعلی پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کی تو انھوں نے تحفظ فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تو انھوں نے بطور انتقام محمد ہارون سومرو کو تشدد کانشانہ بناکر زخمی کردیا لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، 19فروری کو ملزمان نے ایک بار پھرہمارے گھروں کے سامنے واقع گلی میں ہی ہم پر حملہ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس کے بعد نسیم نگر پولیس نے بعض ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن پولیس انہیں گرفتارنہیں کررہی ہے۔