بلدیاتی نظام کی تبدیلی سے ترقیاتی کام پرفرق نہیں پڑے گا

افسران مجھ سے صبح 9سے 10بجے کے دوران ملاقات کریں،ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تبدیلی سے کے ایم سی کے فرائض اور کاموں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹرہاشم رضا زیدی نے کہا کہ اس شہرکی خدمت کرنا ذاتی طور پر میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ ہم سب کا شہر ہے اور اس کی تعمیر و ترقی ہم پر فرض ہے،شہرمیں ترقیاتی منصوبوں پرکام نہ صرف جاری رکھا جائے بلکہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،یہ بات انھوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں کے سربراہان کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ تمام افسران انتہائی ذمے داری، تندہی اورمحنت سے اپنے فرائض سر انجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تبدیلی سے کے ایم سی کے فرائض اور کاموں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اورجو بلدیاتی امور بلدیہ عظمیٰ پہلے انجام دیتی تھی وہ بد ستور جاری رکھے جا ئیں ، انھوں نے کہا کہ شہر یوں کوکوئی بھی شکایت ہو تو اس کا براہ داست تعلق کے ایم سی سے بنتا ہے یہ ایک بہت بڑا ادارہ ہے اور اسے شہر کی صفائی اور تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پورکردار ادا کرنا ہے۔




انھو ں نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں اور کے ایم سی اور کے ڈی اے کے محکموں کا اس میں اہم کردار ہوتا ہے، کے ا یم سی کے افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی مختلف سہولتیں بھی الیکشن کمیشن کوفراہم کرتی ہے،ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ وہ تمام محکموں کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے ۔

جس میں محکموں کی کارکردگی،مسائل اور وسائل پر بات چیت کی جا ئے گی،انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صبح 9 سے 10 کے درمیان کسی بھی مسئلے کے سلسلے میں ملاقات کرسکتے ہیں ،باقی وقت وہ اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور دفتری کاموں کو وقت مقررہ پرانجام دیں ۔
Load Next Story