ڈرونز کے ذریعے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات

ائیرپورٹس کے گردونواح آنے والے ڈورنز کو مار گرانے کیلیے اسنائپرز (ماہرنشانہ باز) تعینات کیے جائیں، مراسلہ

ائیرپورٹس کے گردونواح آنے والے ڈورنز کو مار گرانے کیلیے اسنائپرز (ماہرنشانہ باز) تعینات کیے جائیں، مراسلہ۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں ڈرونزکے ذریعے ہوائی اڈوں، فضائی تنصیبات کونشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اورسیکیورٹی اداروں کوالرٹ کردیا گیا اور ریموٹ کنڑول ڈرونز کو مار گرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔


ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی نے سی پی اوراولپنڈی سمیت راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع اٹک، چکوال اورجہلم کے ڈی پی اوز کو Threat of Drone Attack at Airports کے عنوان سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ائیرپورٹ پر دہشتگرد گروپوں کی جانب سے ڈورنز کے ذریعے ایوی ایشن تنصیبات پرحملوں کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے ائیرپورٹس کے گردونواح آنے والے ڈورنز کو مار گرانے کیلیے اسنائپرز (ماہرنشانہ باز) تعینات کیے جائیں اورمزید کہا گیا کہ ایسے ریمورٹ کنڑول ڈورنز کو مخصوص حدود میں داخل ہونے سے روکنے یا تباہ کرنے کیلئے جمیرز سے بھی مدد لی جائے۔
Load Next Story