حج آپریشن مکمل ہوگیا 144 حجاج کرام کا انتقال ہوا
پیکیج خلاف ورزی پرٹورآپریٹرزسے5.5 کروڑ وصول، لواحقین کو5،5 لاکھ دیں گے، ترجمان
لاہور:
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایاہے کہ حج آپریشن کی آخری حج پرواز6 ستمبرکی صبح 185 حجاج لیکر اسلام آبادایئرپورٹ پہنچ گئی ہے جبکہ 1448 پاکستانی معاونین حجاج اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ پرائیویٹ اسکیم کے حجاج کوپیکیج خلاف ورزی پر مختلف ٹورآپریٹرزسے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی گئی، ٹرین کی سہولت نہ پانے والے تقریباً60 ہزارسرکاری حجاج کو 250 ریال فی کس کی ادائیگی کی گئی۔
ترجمان نے اعلان کیا کہ دوران حج وفات پانے والے حجاج کرام کے لواحقین کوحجاج محافظ فنڈ سے 5 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ مدینہ منورہ میں دور رہائش پانے والے 6ہزارحجاج کو 300 ریال واپس کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری حجاج کو روانگی سے پہلے پاکستان میں اوسطاً 7 ہزار پاکستانی روپے کی ادائیگی کی گئی ۔3 لاکھ 19 ہزار سے زائد مریضوں نے حج میڈیکل مشن سے استفادہ کیا، تاہم حج آپریشن کے دوران 104 سرکاری اور 40 پرائیویٹ حجاج کی طبعی اموات ہوئیں،تمام حجاج کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کر دی گئی۔
حج آپریشن2017 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا ہے جبکہ امسال حج کے لیے سعودی عرب جانے والے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکیم کے حجاج پاکستان پہنچ گئے۔