عوام فرسودہ نظام کی تبدیلی کاعزم کرچکےشاہد عالم

ایم کیو ایم کی جدوجہدکا مقصد غریب اور مظلوم عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہے

ایم کیو ایم کی جدوجہدکا مقصد غریب اور مظلوم عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہے

PESHAWAR:
ایم کیو ایم کی جدوجہدکا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے میں غریب اور مظلوم عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہارایم کیو ایم ٹنڈوالہیارکے جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی نے عثمان شاہ ہڑی کے مقام پر یونٹ عمر ساند، علی شیر، شاہنواز اور پیارو لوندکے ذمہ داروںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی بابو احمد راجپوت اور راشد علی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔


انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے مظلوم و محکوم عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلیے جو پودا ایم کیو ایم کی شکل میں لگایا تھا وہ آج تناور درخت کی شکل اختیارکر چکا ہے اور اس کی شاخیںکراچی سے کشمیر تک پھیلی ہوئی ہیں۔سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام ایم کیو ایم کی جدوجہد کا حصہ بن کر فرسودہ سیاسی نظام کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ حق پرست کارکنان کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حق پرست شہداکے مقدس لہوکا پاس رکھتے ہوئے تحریکی فکر و فلسفے کو گھر گھر پہنچانے میں اپنے شب و روز ایک کردیں۔
Load Next Story