اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار ہر شخص کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار
موٹرسائیکل پر بیٹھنے والی خواتین کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، ٹریفک پولیس
وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھنے والوں کے لیے بھی ہیلمنٹ پہننا لازمی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے نیا قانون بنادیا۔ ڈبل ہیلمٹ پالیسی کے تحت موٹرسائیکل ڈرائیور اور پیچھے بیٹھے والے ہر شخص کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا اور خواتین بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی جب کہ خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پرسوار صرف ڈرائیورکی زندگی ہی قیمتی نہیں بلکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والے کی جان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔اس کے لیے عوام کی آگاہی کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جو دس اکتوبر تک جارہی گی، اس مہم کے دوران سیکڑوں موٹرسائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ فراہم کئے جائیں گے جب کہ 11 اکتوبر سے ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ہیلمٹ لازمی قرار دینے پر خواتین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا جائے۔