لندن میں ڈرائیور نے کار لوگوں پر چڑھا دی متعدد افراد زخمی

واقعے میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے بلکہ یہ ایک حادثہ تھا، پولیس

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: ٹیلی گراف

PESHAWAR:
نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک شخص نے کار لوگوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب سیاہ فام شخص نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لندن میں دہشتگردی کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک


دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے بلکہ یہ ایک معمول کا حادثہ تھا تاہم پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی، البتہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک سیاہ فام شخص کو زمین پر دبوچ رکھا ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لئے ہتھکڑیاں پہنا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: برطانیہ میں خاتون نے عیدگاہ کے باہر نمازیوں پرگاڑی چڑھادی

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی ایک کار سوار حملہ آور نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر پہلے متعدد افراد کو کچلا اور پھر پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔ رواں برس جون میں بھی ایک خاتون نے عید کے اجتماع پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story