پی ایچ ایف نے 2 بڑے انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں ہونے کی نوید سنادی

کھلاڑیوں کی تیاریاں بھر پور ہیں اورامید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں اچھے نتائج دے گی، صدر پی ایچ ایف

کھلاڑیوں کی تیاریاں بھر پور ہیں اورامید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں اچھے نتائج دے گی، صدر پی ایچ ایف . فوٹو: فائل

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آئے گی جب کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں ہوگی۔





پی ایچ ایف نے مستقبل قریب میں 2 بڑے انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں ہونے کی نوید سنا دی ہے، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ سے انٹر نیشنل ایونٹس کی ریہرسل کر لی ہے، نومبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آئے گی، گرین شرٹس اور دنیا بھر کے متعدد ملکوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے میچز کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔

صدر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں ہوگی، جس کے تمام میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے۔ ایک سوال پر خالد کھوکھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تیاریاں بھر پور ہیں، امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں اچھے نتائج دے گی۔



Load Next Story