مرچ کی قیمت میں زبردست کمیکسان مالی بحران سے دوچار
سیزن شروع ہوتے ہی ایشیاء کی سب سے بڑی مرچ منڈی میں دام 60فیصد تک گر گئے
ضلع عمر کوٹ میں مرچ کا سیزن تو شروع ہو گیا، لیکن مرچ کے نرخوں میں زبردست کمی نے کاشتکاروں کو شدید مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ ضلع عمر کوٹ کی تحصیل کنری میں واقع ایشیاء کی سب سے بڑی مرچ منڈی میں روزانہ ایک سو سے دو سو بوری مرچ فروخت کے لیے لائی جا رہی ہے، لیکن اس کی قیمت میں 60 فیصد تک کمی آگئی ہے،
پچھلے سال 22 ہزار روپے فی من فروخت کی جانے والی مرچ امسال صرف9 ہزار روپے فی من بیچی جا رہی ہے، بھارت کی صنم مرچ سے مشابہت رکھنے والی ہائبرڈ نامی پاکستانی مرچ کے نرخ بغیر ڈنڈی کے 5 ہزار روپے فی چالیس کلو جبکہ ڈنڈی سمیت 3 ہزار روپے ہیں۔ تاجروں کے مطابق ایکسپورٹ کوالٹی کی سرخ ڈنڈی کٹ لونگیا مرچ کے نرخوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ مرچ کے نرخوں میں اچانک کمی کے باعث کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مرچ کی فصل سیلاب کی نذر ہوگئی اور اب قیمتوں میں زبردست کمی نے انہیں شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔