قاضی احمد5خواتین سمیت کارلفٹرگروہ کے13ارکان گرفتار

خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی،مسروقہ3کاریں اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے کارڈ برآمد

خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی،مسروقہ3کاریں اورقانون نافذکرنیوالے اداروںکے کارڈ برآمد

قاضی احمد پولیس نے گاڑیاں چھننے والے گروہ کے13 ارکان کوگرفتارکرلیا،گروہ میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، چھینی گئیں3کاریں برآمد کرلی گئیں، پولیس آپریشن کے دوران ملزمان کی بھاگنے کی کوشش کے دوران2راہگیر بھی شدید زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر قاضی احمد پولیس نے ناکہ بندی کرکے حیدرآباد سے پنجاب جانے والی3کاروں جن میں 13افراد سوار تھے کو روکنے کی کوشش کی تاہم کاروں میں سوار افراد نے اسپیڈ بڑھا دی،کار کی زد میں آکر2افراد پہلوان بھٹی اورایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گئے۔


پولیس نے13ملزمان جن میں 5خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت حامد،شیما بی بی، نجمہ بی بی، مسمات آمنہ، اصغر علی، احمد نواز، دانیال، محمد آصف، رفاقت حسین، عبدالخالق، مسمات شبانہ، مسمات شمیم کوگرفتارکرکے3کاریں، موبائل فون اور 48ہزار روپے نقد برآمدکرلیے جبکہ2ملزمان سے قانون نافذکرنے والے اداروںکے کارڈ بھی ملے،

اس سلسلے میں قاضی احمدکے ایس ایچ او عیدن سیال نے بتایاکہ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں کوگاڑیوں کے نیچے کچلنے کی کوشش بھی کی، انھوں نے بتایاکہ گاڑیوں پر لگی نمبر پلیٹں بھی جعلی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق ٹنڈوالہیار، چکوال، لاہور، آزاد کشمیر ، حیدرآباد سے ہے،

گروہ نے سندھ کے مختلف شہروں سے گاڑیاں چھینی اور چوری کیں اور انہیںپنجاب لے جارہے تھے،انھوں نے بتایاکہ یہ بین الصوبائی گروہ ہے جوگاڑیاں چھننے میں ملوث ہے، ان میں خواتین بھی شامل ہیں جو وارداتوں میں شامل ہوتی تھیں،انھوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story