کراچی میں بد امنی جاری قاتلوں نے مزید12افراد کو ہلاک کر دیا
ماربل فیکٹری کا مالک بھتہ خوری کی نذر، ماری پور کھارادر، ابراہیم حیدری سے4لاشیں ملیں،10سالہ بچے کو گلاگھونٹ کر ماراگیا
میٹروپولیٹن شہر کراچی میں دہشت گردی کا عفریت کسی طور قابو نہیں آرہا ، نامعلوم قاتل روزانہ شہریوں سے جینے کا حق چھینتے ہوئے انھیں ابدی نیند سلانے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے لاشوں کو اسپتال پہنچانے میں مصروف ہیں۔
پیر کو بھی فائرنگ کے واقعات میں 12 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ پیرآباد کے علاقے کنواری کالونی میں ملزمان نے ماربل فیکٹری کے مالک 40 سالہ اخلاق حسین ولد غلام حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے، پیرآباد پولیس کے مطابق مقتول قصبہ کالونی کا رہائشی تھا جبکہ اس کے اہل خانہ چکوال میں رہائش پذیر ہیں، پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جبکہ بھتے کے حوالے سے انکار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول سے نامعلوم ملزمان نے بھتہ طلب کیا تھا اور اسے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ماری پور کے علاقے سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کیا۔کھارادر کے علاقے کاغذی بازار میں افضل مسجد کے قریب سے25 سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، مقتول ٹرائوزر اور شرٹ میں ملبوس ہے۔
ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں ملزم نے گھر میں گھس کر اپنی منکوحہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا، مقتولہ کے گھر والے ملزم کی بری حرکتوں کی وجہ سے رخصتی نہیں کرنا چاہ رہے تھے جس پر ملزم مشتعل تھا۔ ابراہیم حیدری کے علاقے سی بی ایم کالج کے قریب نالے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی چند روز پرانی لاش ملی ہے۔ ابراہیم حیدری کے علاقے ہانگ کانگ سینٹر کے قریب سمندر کے کنارے جھاڑیوں سے 10 سالہ بچے یاسین ولد سلطان ابڑو کی لاش بھی ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اسی کی قمیض کی مدد سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا۔ مقتول کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاؤن کا رہائشی اور گزشتہ 3 روز سے لاپتہ تھا ۔ اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازار میں نامعلوم ملزمان نے مسلم نگر میں پہاڑی کے قریب فائرنگ کرکے 25 سالہ سرفراز خان ولد رستم خان کو ہلاک کردیا، پاکستان بازار پولیس کے مطابق ملزمان نے اسے اغوا کرنے کے بعد پہاڑی پر لاکر ہلاک کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 11 امام کالونی میں واقع میڈیکل سینٹر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ ناظم صدیقی ولد مرسلین صدیقی جاں بحق ہوگیا ، اقبال مارکیٹ پولیس کے مطابق مقتول کا تبلیغی جماعت سے تعلق تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل اورنگی ٹاؤن کے علاقے عوامی چوک پر ان کے بھائی ای ٹی او قبرستان محمود صدیقی اور بھانجے جسیم کو بھی نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ، مقتول 9 بچوں کے باپ تھے۔ مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں شاہ محلہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ مفتی عبداﷲ ولد محمد ضامن جاں بحق ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جے یو آئی (ف) کے کارکن تھے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ سول لائن کے علاقے پی آئی ڈی سی چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ اسد پٹھان ولد انور خان ہلاک ہوگیا مقتول کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول مع لوڈ میگزین برآمد ہوا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ہجرت کالونی کے علاقے سلطان آباد کا رہائشی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلزار ہجری کے قریب اتوار کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 32سالہ نامعلوم شخص نے عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ فیروزآباد کے علاقے طارق روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبید الحق ولد ضیا الحق اور محمد نذر زخمی ہوگئے، فیروزآباد پولیس کے مطابق زخمی محمد نذر بنوری ٹائون کا طالب علم ہے اسے گردن پر گولی لگی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملیر کے علاقے آسو گوٹھ میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس سے لعل جان اور محمد رمضان زخمی ہوگئے، ڈاکو فرار ہوگئے۔کورنگی ڈھائی نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ نصیر احمد ولد منشی خان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹائون کے علاقے میں 100 بیڈ اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہد نذیر اور ولی محمد زخمی ہوگئے۔فریئر کے علاقے پنجاب کالونی گلی نمبر 20 میں فائرنگ سے 26 سالہ مقصود احمد عرف عالمگیر ہلاک ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔