اسنادتصدیق نہ کرانیوالے ارکان کومزیدموقع ملنے کاامکان

کاغذات نامزدگی کے مرحلے میں پہلے اسناد کی تصدیق لازمی قراردی جائیگی،ذرائع

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے 28فروری سے کمیشن کے اہم اجلاس میں ڈگریاں جمع نہ کرانے والے ممبران کامعاملہ ایجنڈے میںشامل کرلیا۔

اجلاس میں جن ممبران نے اپنی اسناد کی تصدیق نہیں کرائی انھیں آئندہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے مرحلے میں پہلے اسناد کی تصدیق لازمی قرار دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اگرچہ آئندہ عام انتخابات میں کسی قسم کی تعلیمی شرط نہیں رکھی گئی ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایک ہزارسے زائد ممبران تعلیمی اسنادکی تصدیق مکمل کراچکے ہیں۔




ان میں 2درجن سے زائد ممبران کوجعلی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جاچکا ہے لیکن اس وقت بھی جن ممبران نے تاحال اپنی اسناد کی تصدیق نہیں کرائی ان کی تعداد 231 ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پیرتک 249 میں سے 18 نے تصدیق کرا لی۔ جن ممبران نے تاحال تصدیق نہیں کرائی، آئندہ اجلاس میں ان کو ایک اور مہلت دیتے ہوئے واضح کیا جائے گا کہ کاغذات نامزدگی کے مرحلے میں اعتراضات پر انھیں پہلے اپنی ان اسنادکی تصدیق کرانا ہوگی جو انھوں نے 2008 فروری کے انتخابات میں جمع کرائی تھیں۔
Load Next Story