پشاورمیں ڈینگی سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی
ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، ڈینگی رسپانس یونٹ
خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ہونیوالی اموات كا سلسلہ نہ رک سكا جب کہ ایک اور شخص زندگی كی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
ڈینگی رسپانس یونٹ سے جاری ہونے والی رپورٹ كے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ ظاہر شاہ ڈینگی کے مرض میں مبتلا تھا اور اسکا علاج خیبر ٹیچنگ اسپتال میں جاری تھا تاہم حالت زیادہ خراب ہونے پر وہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے كہ گزشتہ روز 1370 افراد كے ڈینگی ٹیسٹ كیے گئے جن میں 350 میں ڈینگی كی تصدیق ہوئی جب كہ مزید 112 افراد كو اسپتالوں میں داخل كرایا گیا ہے اس وقت بھی 355 افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے جب کہ 98 مریض صحت یاب ہونے پر اسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔