برطانیہ کے 15 سالہ لڑکے کی امریکا کی حساس معلومات تک رسائی
15سالہ کین گیمبل نے سی آئی اے کے سابق چیف کے ذاتی کمپیوٹرتک رسائی حاصل کرلی تھی
ISLAMABAD:
برطانیہ کے 15 سالہ لڑکے نے امریکا کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی جس میں اسے سزا بھی سنا دی گئی۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 15سالہ کین گیمبل نے امریکا کے اعلیٰ حکام جن میں سے سی آئی اے کے سابق چیف اور اوباما انتظامیہ کی سیکیورٹی کے سابق سربراہ جان برینن بھی شامل ہیں کے ذاتی کمپیوٹرزتک رسائی حاصل کرلی تھی۔ یہ بات ابھی تک غیر واضح ہے کہ کین گیمبل نے کس حد تک حساس معلومات تک رسائی حاصل کی تھی لیکن یہ بہرحال ثابت ہواہے کہ حساس کمپیوٹرزتک رسائی حاصل کرلی گئی تھی ، امریکا کی حساس معلومات تک رسائی کے جرم میں کین گیمبل کوبرطانیہ کے ریجنل کورٹ سے سزا بھی ہوئی تاہم وہ ضمانت پر رہاہوگیا۔
یو کے پرائیوٹ پارٹی کے ممبر مارک چپمین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے ذمہ دار افسران کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرلینا امریکی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے ایک 15سالہ لڑکا جب انتہائی حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کرسکتا ہے تو تربیت یافتہ اور پروفیشنل ہیکرزکیلئے یہ کس قدر آسان ہوگا