امریکا طوطا بن کربھارتی زبان بول رہا ہے رحمان ملک

بھارت سن لے ہم ڈرنے، جھکنے والے نہیں، دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ماننا ہوں گی، سابق وزیر داخلہ

بھارت سن لے ہم ڈرنے، جھکنے والے نہیں، دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ماننا ہوں گی، سابق وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

 

سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکا طوطابن کر بھارتی زبان بول رہاہے۔


سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت سن لے ہم ڈرنے، جھکنے والے نہیں، دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ماننا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طوطا بن کر بھارتی زبان بول رہا ہے۔

علاوہ ازیں رحمان ملک نے سعودی عرب کی ایجنسی کی دعوت پر اسلام آباد کے تجارتی مرکز کا دورہ کیا اور خانہ کعبہ کے غلافوں سمیت مقدس تبرکات پر مبنی اشیا پر مشتمل میوزیم دیکھا۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں خانہ کعبہ کے مقدسات لانے پر سعودی شہری عبداللہ الدریسی کا شکرگزار ہوں، ان مقدسات کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے۔
Load Next Story