دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا آرمی چیف
بین الاقوامی برادری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن خواہ چھوٹا ہو یا بڑا مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی میں گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اپنے ایکشن کی غلط تشریح نہیں کرنے دیں گے، مسلح افواج کسی بھی اندرونی و بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، دشمن کو جارحیت کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، ہمارا دشمن خواہ چھوٹا ہو یا بڑا مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ کامیاب ہوگئی ہے، پاکستان سے بڑھ کر کسی بھی ملک نے قربانیاں نہیں دیں تاہم بدقسمتی سے بین الاقوامی برادری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا، پاکستان خطے میں امن کو فروغ دینا چاہتا ہے، ہم امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، امن کا قیام ہی پاکستان میں استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور افغان صدر کی ملاقات، غلط فہمیاں دور کرنے پر اتفاق
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے آپریشن ردالفساد کے تحت باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے، پاک فضائیہ ملک کی دفاع کا ایک اہم ترین عضو ہے اور اس نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی۔
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نائب صوبیدارمحمد ندیم شہید کے گاؤں چاہ گنجا جہلم گئے جہاں انہوں نے شہید ندیم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ندیم ایل او سی پر معصوم لوگوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نائب صوبیدار محمد ندیم شہید 29 ستمبر کو ایل او سی پررکھ چکری سیکٹر میں بھارتی شیلنگ کے دوران شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی میں مدد کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔