بھارت افغانستان میں دہشتگردوں کی مدد کرکے پاکستان کیلئے مسائل پیدا کررہا ہےچک ہیگل

افغان محاز کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، چک ہیگل

چک ہیگل کا یہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، بھارتی انتظامیہ فوٹو: فائل

KUALA LUMPUR:
امریکی اخبار نے امریکا کے نامزد وزیر دفاع چک ہیگل کے 2011 میں دئیے گئے ایک خطاب کو شائع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کی مدد کر کے پاکستان کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق چک ہیگل نے کہا تھا کہ بھارت افغان محاز کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے اور پاکستان کو نقصان پہچانے کے لئے بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کو استعمال کررہا ہے۔ چک ہیگل نے بھارت کے اس رویے کو دونوں ممالک میں کشیدگی کی بڑی وجہ قرار دیا تھا۔


بھارت نے چک ہیگل کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، امریکی انتظامیہ ہمیشہ سے افغانستان میں بھارت کا مضبوط اور فعال کردار دیکھنے کی خواہشمند رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی سینیٹ چک ہیگل کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کی منظوری دیتی ہے یا یہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ان کے نام کو مسترد کردے گی۔
Load Next Story