چین کی ایران کے جوہری معاہدے پر امریکا کے بیان کی مذمت

معاہدے پر امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں،چینی وزارت خارجہ

معاہدے پر امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں،چینی وزارت خارجہ :فائل فوٹو

چین نے ایران کے جوہری معاہدے پر امریکا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔


چین نے ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پراپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے کہ ایران کا جوہری معاہدہ جاری رہے گا اورامن کو برقرار رکھنےمیں اہم کردار اداکرے گا ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین امریکا کے اس بیان کی مذمت کرتا ہے جس میں کہا گیا کہ ممکن ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کر دیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نےامریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں جب کہ معاہدے کو امریکا بیک جنبش قلم مسترد نہیں کرسکتا۔
Load Next Story