ایم کیوایم کوکالعدم قراردینے کیلئے درخواست دائر
ایم کیوایم کے رہنما اورکارکنان ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، درخواست گزار
ایم کیو ایم کو کالعدم قرار دینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مولوی اقبال حیدر نے ایم کیو ایم کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائرکرادی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما اورکارکنان ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث جماعت کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جس کے باعث ایم کیو ایم لندن یا پاکستان کسی کو بھی ایم کیو ایم کے نام سے سیاست کی اجازت نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ سال 22 اگست کو نفرت انگیزتقریر کی تھی جس کے باعث ایم 2 دھڑوں ایم کیوایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن میں تقسیم ہوگئی تھی۔