چرچ کی زمین پر قبضہ کرنے کیخلاف مسیحیوں کا مظاہرہ
متعلقہ اداروں کو درخواستیں دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی،مظاہرین
مسیحی برادری کے افراد نے چرچ کی زمین پر قبضہ اور فروخت کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی اور قبضہ کرنیوالے افراد کیخلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر افضال کھوکھر، پرویز کھوکھر نے بتایا کہ ہاری کیمپ سکندر آباد کوٹری میں چرچ کی زمین ہے، اس پر ماضی میں قبضہ مافیا کے افراد نے قبضہ کر لیا تھا، جس کے خلاف جامشورو کے سابق ناظم ملک اسد سکندر کو درخواست دی تھی جنہوں نے فیصلہ کرواتے ہوئے آدھی زمین قبضہ مافیا کے افراد کو دی جبکہ باقی زمین چرچ کے لیے مختص کر دی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ 20 روز قبل قبضہ مافیا کے افراد نے چرچ کی زمین پر قبضہ کر کے اسے فروخت کر دیا ہے، جس کے خلاف ڈی آئی جی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو درخواستیں دی گئیں، تاہم قبضہ مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے، جس کے باعث مسیحی برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ چرچ کی زمین کو فروخت کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔