آئی سی سی میٹنگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بات ہوگی
میٹنگ میں سی ای او پی سی بی سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے
SAN FRANCISCO:
ولڈ الیون کے پاکستان کے کامیاب دورے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار کردی ہیں اور بدھ کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹیو کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بدھ کو آکلینڈ میں منعقد ہو گا،اس موقع پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، ورلڈ الیون کے دورے کی سیکیورٹی رپورٹ بھی زیر بحث آئے گی، میٹنگ میں سی ای او پی سی بی سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چیئرمین نجم سیٹھی بھی نیوزی لینڈ میں ہی موجود ہیں، وہ سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ اور ویسٹ انڈین بورڈ کو سیریز کیلیے پاکستان آمد پرقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔