اسکولوں کے حفاظتی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایت
اسکولوں کے اوقات میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے، متعلقہ زونز میں قائم اسکولز انتظامیہ سے باقاعدہ اجلاس کیے جائیں
KARACHI:
آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے اسکولوں کے بچوں کے تحفظ پر مشتمل میڈیا رپورٹس کے تناظر میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ فیاض احمد لغاری نے زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ زونز میں قائم اسکولز کی تعداد پر مشتمل فہرستوں اور ان کے رابطہ نمبروں کی ازسر نو ترتیب کو یقینی بناتے ہوئے اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ باقاعدہ اجلاس کا شیڈول طے کیا جائے اور بعد ازاں پیش کی جانے والی سفارشات و تجاویز پر تمام تھانہ جات کو سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت اور موثر بنانے کا باقاعدہ پابند کیا جائے۔
با الخصوص اسکولوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تھانہ ایس ایچ اوز سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جائے، انھوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ ، اساتذہ اور بچوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اسکولوں کے اوقات میں پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں میں کڑی نگرانی کے اقدامات کو بھی موثر بنایا جائے، علاوہ ازیں تمام اسکولوں میں متعلقہ تھانوں، ایس پی دفاتر اور پولیس ایمرجنسی نمبروں کی فہرستوں کی موجودگی کو بھی منتظمین کی معاونت و مشاورت سے یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے بچیوں کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سال رواں میں اب تک ایسے واقعات سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت ، گرفتار اور عدم گرفتار ملزمان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ متعلقہ عدالتوں میں ایسے تمام مقدمات کی باقاعدہ پیروی پر مشتمل پولیس اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لیں، انھوں نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ شہر کی کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں میں انٹیلی جینس کلیکشن ، ریکی ، نگرانی اور موصول ہونے والی معلومات کے تبادلوں اور انھیں فالو کرنے کے عمل کو انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے۔