سہیل ہاشمی کا ٹی وی پر بطور اینکر پروگرام کرنے کا فیصلہ
سہیل ہاشمی جلد ہی موسیقی کے پروگرام ’’اکیلے نہ گانا ‘‘ کی میزبانی کرتے دکھائی دینگے
میزبان وگلوکار ڈاکٹرسہیل ہاشمی نے 5 برس بعد ٹی وی پر بطور اینکر پروگرام کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم وہ جلد ہی موسیقی کے پروگرام ''اکیلے نہ گانا '' کی میزبانی کرتے دکھائی دینگے۔
''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرسہیل ہاشمی نے کہا کہ میوزک سے مجھے عشق ہے اوراسی لیے اپنے پروفیشن کوچھوڑکر اس شعبے کو اپنایا۔ میں گزشتہ پانچ برس سے ملک اوربیرون ممالک ہونے والے میوزک پروگراموں میں پرفارمنس اورمیزبانی میں مصروف تھا۔ اس دوران مجھے یہ بات بھول چکی تھی کہ میں کبھی ٹی وی پرمیزبانی بھی کرتا تھا۔ اس سلسلہ میں مجھے فیضیاب احمد صدیقی نے ایک ٹی وی پروگرام کرنے کے لیے رابطہ کیا، جس کے بارے میں جان کرمیں نے فوری حامی بھرلی۔ اس پروگرام کے تحت ہم ملک بھرسے نوجوان فنکاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جس سے وہ اپنے ٹیلنٹ کوپاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں متعارف کرواسکیں گے۔
واضح رہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سجنے والے اس منفرد شومیں ملک بھرسے نوجوان گلوکاروں کو گانے کا ناصرف موقع فراہم کیا جائے گا، بلکہ شوکے فاتح کو ' اسٹار' بنا کرشوبزانڈسٹری میں انٹری دی جائے گی۔